مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کے کئی شہروں میں بارش کے بعد موسم خوش گوار ہو گیا۔
مسجد الحرام میں بھی بارانِ رحمت برسنے کے روح پرور مناظر کے دوران زائرین نے انتہائی ذوق و شوق سے عمرے کے اراکین انجام دیے۔
موسلا دھار بارش کے دوران عمرہ زائرین طواف اور عبادتوں میں مصروف رہے۔