اسلام آباد پولیس کی جانب سے غیر قانونی اسلحے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 16ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 16ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں سے 3480 گرام ہیروئن، 560 گرام چرس اور 1448 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔