اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عیدالفطر کی خریداری کے دوران چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر)سید ذیشان حیدر کی ہدایت پر شہر کے مصروف بازاروں اور شاپنگ سینٹرز میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے مزید نفری تعینات کر دی گئی ۔ سی ٹی او اسلام آباد نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آباد میں تعینات 100سے زائد اہلکار فیلڈ ڈیوٹی کے لیے تعینات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ دریں اثناء راولپنڈی میں بھی بازاروں اور شاپنگ سینٹرز میں مزید نفری تعینات کر دی گئی۔ سی ٹی او راولپنڈی نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس میں تعینات 50 سے زیادہ اہلکار فیلڈ ڈیوٹی کے لئے تعینات کرنے کی ہدایت جاری کی ۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ٹینچ بازار کو یکطرفہ کر دیا ہے۔