سندھ میں جوڈیشل افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج خالدحسین لغاری کا ٹنڈو محمد خان سے حیدر آباد تبادلہ کیا گیا ہے جبک ایڈیشنل سیشن جج محمدعلی کا کراچی غربی سے شکار پور تبادلہ کیا گیا۔
محمد اسلم چانڈیو کا شکارپور سے کراچی غربی تبادلہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج کرم علی شاہ کو قمبر میں تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ سول جج محمد علی جروار کا کراچی وسطی سے میر واہ تبادلہ کر دیا گیا۔
سول جج شکیل مولانی کا میر واہ سے کندھ کوٹ کشمور، جبکہ سول جج عادل عزیز سولنگی کا کراچی شرقی سے ملیر تبادلہ کر دیا گیا۔
سول جج محمد مزان بلیدی کا کشمور سے کراچی وسطی اور سول جج شاہنواز کا کراچی ضلع جنوبی سے ضلع چمبڑ تبادلہ کر دیا گیا۔
سول جج نواب خاصخیلی کا ضلع چمبڑ سے کراچی جنوبی کی عدالت میں تبادلہ کیا گیا۔ سول جج عطا حسین کا گمبٹ سے میر واہ تبادلہ کر دیاگیا۔