• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ میٹرنگ سے 4 ہزار میگا واٹ سولر بجلی سسٹم میں آئی، اویس لغاری


وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ مفتاح نے غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ 

اپنے بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے فروغ کےلیے عوام کو سولر پینلز کی ترغیب دی گئی تھی۔ نیٹ میٹرنگ سے 4 ہزار میگا واٹ سولر بجلی سسٹم میں آئی۔ اگلے برسوں میں نیٹ میٹرنگ کی بجلی 12 ہزار میگاواٹ سے بڑھ جائے گی۔ صارفین تین سے چار سال میں سرمایہ کاری کی رقم پوری کریں گے جو بہترین شرح منافع ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ قیمت ایڈجسٹ اس لیے کی جاتی ہے کہ قومی گرڈ اور معیشت پر غیر ضروری بوجھ نہ پڑے۔ آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی سے حاصل 1500 ارب روپے سے زائد کا فائدہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے چینی کی قلت اور برآمد کے معاملے پر بھی بے جا تنقید کی ہے۔ حکومت نے چینی اور گندم کی فراہمی مستحکم رکھنے کیلئے بروقت درست فیصلے کیے، افسوس کی بات ہے کہ ایک سابق وزیر خزانہ معاشی مسائل کو سیاست کی نذر کر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید