• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، نیوزی لینڈ تیسرا ٹی20 کل، قومی ٹیم سیریز بچانے کیلئے میدان میں اترے گی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم سیریز بچانے کی کوشش میں کل میدان میں اترے گی۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کل ڈونیڈن سے آکلینڈ پہنچی تھی جہاں کل آرام کے بعد آج قومی اسکواڈ نے میچ کی تیاریوں کےلیے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید