کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے صحافتی تنظیموں کی پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست کی سماعت منیر اے ملک کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث ملتوی کردی۔ ہائی کورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو صحافتی تنظیموں کی پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سنیئر وکیل منیر اے ملک کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث سماعت ملتوی کردی۔