• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھر کلاک OC 020 – دنیا کی سب سے درست گھڑی

جاپانی کمپنی شیماڈزو کارپوریشن نے ایتھر کلاک OC 020 تیار کی ہے، جو اسٹرونشیم آپٹیکل لیٹس گھڑی ہے اور اسے دنیا کی سب سے درست گھڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی قیمت 30 لاکھ ڈالر سے زائد رکھی گئی ہے۔ 

یہ گھڑی عام گھڑیوں کی طرح نظر نہیں آتی بلکہ ایک چھوٹے ریفریجریٹر جیسی دکھائی دیتی ہے۔ اس کا مستطیل نما کیس تین فٹ اونچا اور 250 لیٹر حجم رکھتا ہے۔

اگرچہ اس کا ڈیزائن متاثر کن نہیں لگتا لیکن یہ گھڑی اتنی درست ہے کہ 10 ارب سال میں صرف ایک سیکنڈ کا فرق آئے گا۔

ایتھر کلاک OC 020 سیزیئم ایٹمی گھڑیوں کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ درست ہے، جنہیں موجودہ سیکنڈ کی تعریف کےلیے معیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

اگرچہ آپٹیکل لیٹس گھڑیاں پہلے بھی موجود تھیں لیکن یہ پہلی بار ہے کہ کوئی ماڈل تجارتی طور پر دستیاب ہوا ہے۔

یہ گھڑی زمین کی پلیٹوں کی حرکت اور آتش فشانی سرگرمی کی وجہ سے زمین کے اتار چڑھاؤ کی چند سینٹی میٹر کے فرق کے ساتھ پیمائش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ مستقبل میں یہ گھڑی سماجی ڈھانچے کا لازمی حصہ بن سکتی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید