پاکستان کی 6 سالہ بچی کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بااعتماد انداز میں بیٹنگ کی ویڈیو نے کرکٹ کے دیوانوں کی توجہ حاصل کرلی، آئی سی سی امپائر رچرڈ کیٹل برو نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا یہ بچی روہت شرما کی طرح پل شاٹ کھیل رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بچی کے شاٹ کا بھارتی کپتان روہت شرما کے پل شاٹ کے ساتھ موازنہ شروع کردیا۔