گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) منشیات فروشی کا اڈا اور قحبہ خانے کھلنے سے لوگوں کی بڑی تعداد سراپا احتجاج بن گئی، مکینوں شیخ آصف ،سمیع اللہ و دیگر نے کہا کہ علاقہ میں منشیات فروشی اور قحبہ خانے کا سلسلہ جاری ہے ،منشیات فروشوں نے علاقہ کے نوجوانوں کی بڑی تعداد کو نشے کا عادی بنا ڈالا ہے۔