• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے اپنے حامی جج کی مہم چلانے لگے

واشنگٹن (اے ایف پی) ٹرمپ سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے اپنے حامی جج کی مہم چلانے لگے، انہوں نے وسکونسن سے ریپبلکن کے حمایت یافتہ جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی حمایت کردی اور ووٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بریڈ شمیل کی حمایت کریں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدلیہ میں ان کے ایجنڈے کے مخالف ججز کا سامنا ہے اور وہ ایسے ججز کو معتصب قرار دیتے ہیں ، ایسی صورتحال میں اتوار کے روز انہوں نے اتوار کو اپنا وزن اپنی جماعت ریپبلکن کے حامی جج بریڈ شمیل کے حق میں ڈال دیا ہے جن کا سامنا حریف سوسن کرافورڈ سے ہے۔ 2024 کے صدارتی انتخابات میں کملا ہیریس کے خلاف اپنی انتخابی مہم کی یاد دلانے والی زبان کا استعمال کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کرافورڈ کو "بنیاد پرست بائیں بازو کا ڈیموکریٹ" قرار دیا۔

اہم خبریں سے مزید