مسجد الحرام کی تیسری منزل پر نئے ہیلی پیڈ پر ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ کی کامیاب آزمائش کی گئی۔
جدید ہیلی پیڈ خصوصی طور پر ایئر ایمبولینس سروس کیلیے تیار کیا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد زائرین کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کرنا ہے۔
اسرائیلی فوج نے آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ’نو ادر لینڈ‘ کے فلسطینی شریک ہدایت کار حمدان بلال کو رہا کر دیا۔
امریکا نے پاکستان، چین، ایران، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقا کی 80 کمپنیوں کو برآمدات کی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔
جاپان میں کئی دہائیوں سے قتل کے جرم میں قید شخص بے گناہ نکلا۔
گزشتہ روز شام کے مغربی علاقے درعا پر ہونے اسرائیلی حملوں میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
شمالی غزہ میں سیکڑوں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہروں میں اسرائیل سے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔
استنبول کی ایک عدالت نے استنبول کے سابق میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کی کوریج کرنے پر 7 صحافیوں کو جیل بھیج دیا۔
فرانس کی فضائیہ کے ایروبیٹک ٹیم کے 2 طیارے مشق کے دوران آپس میں ٹکرا گئے، 2 پائلٹ اور ایک مسافر طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
جنوبی کوریا کے جنگل میں 5 روز قبل لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا، اب تک 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔
اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطے میں غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے پولیمر سے بنا جدید سیکیورٹی فیچرز پر مبنی 100 درہم کا نیا نوٹ جاری کر دیا۔
اسرائیلی پابندیوں کے باوجود تقریباً ایک لاکھ فلسطینیوں نے منگل کو 25 ویں رمضان پر مسجد اقصیٰ میں نمازِ تراویح اور دیگر نمازیں ادا کیں۔
مسجدِ نبویﷺ کے گیٹ نمبر 100 میں فرسٹ ہاؤس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
امریکا کے وفاقی الیکشنز میں ووٹ ڈالنے کیلیے شہریت کا ثبوت لازم قرار دیدیا گیا، صدر ٹرمپ نے شہریت کا ثبوت لازم قرار دینے سے متعلق ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردیے۔
متحدہ عرب امارات کے اداروں پر سائبر حملہ ناکام بنا دیا گیا، اماراتی سائبر سیکیورٹی کونسل کے مطابق اماراتی حکومتی اور نجی اداروں کو عالمی سائبر حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
امریکہ کی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی وفد نے آج سعودی عرب میں روسی اور یوکرینی وفود سے ملاقاتیں کیں۔