سابق بنگلادیشی ٹیسٹ کرکٹر تمیم اقبال کی سینے میں تکلیف کے باعث انجیو پلاسٹی کر دی گئی۔
ڈھاکا پریمئیر لیگ کے میچ میں تمیم کو دوران فیلڈنگ سینے میں تکلیف ہوئی تھی۔
جس کے بعد انہیں فوری طور پر گراؤنڈ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال کو اسپتال لےجانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا بندو بست کیا گیا تھا۔