سپریم کورٹ نے بیرونِ ملک ہیروئن اسمگل کرنے والی ملزمہ کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔
عدالتِ عظمیٰ میں بیرونِ ملک ہیروئن اسمگل کرنے والی ملزمہ کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔
ملزمہ کی جانب سے وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ نے حمل کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔
جس پر جسٹس سردارطارق مسعود نے کہا کہ جو نکتہ ہائی کورٹ میں نہیں اٹھایا وہ سپریم کورٹ میں کیسے اٹھا سکتے ہیں؟ مناسب ہو گا اس نئے گراؤنڈ پر ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔