• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی20 کپ، پشاور ریجن بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پشاور ریجن کی ٹیم نیشنل ٹی 20 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، کوارٹر فائنل میں فیصل آباد ریجن کو 3 وکٹ سے شکست دی۔

پشاور ریجن کی ٹیم نے 139 رنز کا ہدف 4 گیندیں قبل حاصل کیا، اسرار اللّٰہ 30، صاحبزادہ فرحان 26 اور افتخار احمد نے 20 رنز اسکور کیے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں فیصل آباد ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 138 رنز بنائے۔

علی شاہ 51 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عامر خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پشاور ریجن نے ہدف 4 گیندیں قبل باآسانی حاصل کرلیا، اسرار اللّٰہ 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 26 اور افتخار احمد نے 20رنز اسکور کیے۔

فیصل آباد ریجن کی جانب سے احمد صفیح عبداللّٰہ نے3 وکٹیں لیں جبکہ شہزاد گل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پشاور ریجن 3 وکٹ کی فتح کے ساتھ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید