لاہور ( پ ر ) ادارہ قو می تشخص کے صدر ڈاکٹر صدف علی نے یو م پاکستان کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 دنیا بھر کے مسلمانوں اور خصوصاً برِ صغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک یادگار دن کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس تاریخ ساز دن کے موقع پر ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں نے قائداعظم ؒ کی قیادت میں ہندوئوں ، سکھوں سے علیحدہ اپنے لئے پاک وطن کا مطالبہ کیا تھا منٹو پارک لاہور میں 23 مارچ کو عظیم الشان جلسئہ عام میں علیحدہ ملک پاکستان بنانے کیلئے قراردادپاکستان پیش کی گئی تھی۔