• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

41 اضلاع میں سُتھرا پنجاب ایجنسیز قائم کی جا رہی ہیں، ذیشان رفیق

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ41اضلاع میں سُتھرا پنجاب ایجنسیز قائم کی جا رہی ہیں۔ انتظامی کنٹرول ڈویژن سے ضلع سطح پر منتقل کرنے کے اچھے نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے معاملات موثر انداز میں چلانے کیلئے صوبائی حکومت تمام ممکنہ وسائل مہیا کرے گی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اثاثوں کی ڈسٹرکٹ ایجنسیز کو منتقلی کیلئے کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دے دی۔
لاہور سے مزید