لاہور(خبرنگار)اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی انتخابات جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئے۔ انتخابی عمل کے دوران حافظ عبیدالرحمن مدنی کو بلا مقابلہ صدر منتخب کیا گیا، جبکہ جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لیے خفیہ رائے دہی کے ذریعے رانا عون الباری کو منتخب کیا گیا۔