لاہور (خصوصی رپورٹر)کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت رمضان المبارک کی آمد سے قبل رمضان بازار، دسترخوان، میونسپل و سیکیورٹی انتظامات جائزہ کی حوالے سے امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں علماء و مشائخ عظام، ضلعی انتظامی محکموں نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں سانحہ اسلام آباد کے شہداء کیلئے دعائے فاتحہ کی گئی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر فیصل کامران، ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایس ایس پی آپریشنز توقیر احمد نے شرکت کی جبکہ تمام اضلاع کے ڈی سیز اور ڈی پی اوز اور علماء نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔