• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

لاہور (کرائم رپورٹر سے) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں لوٹ لی گئیں تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا میں وقاص علی سے 3 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں امجد حسین سے 3 لاکھ 40 ہزار نقدی اور موبائل فون، ریس کورس میں عبداللطیف خان سے 3 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ گوالمنڈی میں جاوید اقبال سے 2 لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ اسی طرح شاہدرہ میں امتیاز احمد سے 2 لاکھ 60 ہزار نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ادھر باغبانپورہ میں شہزاد علی اور نواں کوٹ میں ارشد محمود کی گاڑیاں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید