لاہور (نیوز رپورٹر) سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرپرسن طارق رحمان کو انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں جمہوری استحکام جنوبی ایشیا کے سیاسی منظرنامے میں ایک اہم اور مثبت پیش رفت ہے۔ابراہیم حسن مرادنے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ مضبوط، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کے نئے دور کا خواہاں ہے۔