• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احترام اور برداشت سے ادارے ترقی کرتے ہیں، پروفیسرڈاکٹر محمد علی

لاہور(خبرنگار)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ عملی زندگی میں کامیابی اور اداروں کی ترقی کے لئے طلباؤطالبات میں جدت پسندی،دوسروں کے لئے احترام اوربرداشت کا ہونا ضروری ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام 135ویں جلسہ عطائے اسنادسے فیصل آڈیٹوریم میں خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرپرووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر خالد محمود، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، کنٹرولر امتحانات محمد رؤف نواز، مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ، طلباؤطالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ تقریب میں 334 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں،جبکہ ایم ایس /ایم فل پروگرامز کے طلباؤ طالبات کو 124 گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ اسی طرح انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے طلباؤ طالبات کو 153 گولڈ میڈلز پیش کئے گئے جبکہ کانوکیشن میں مختلف شعبہ جات کے 1040 طلباؤطالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو علمی اور تحقیقی اعتبار سے ممتاز ہوں۔
لاہور سے مزید