• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی صرف 21 فیصد آبادی کے بینک اکاؤنٹ ہیں: اے ڈی بی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایشائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 21 فیصد آبادی کے بینک اکاؤنٹس ہیں، خواتین کی اکثریت کے پاس بینک اکاؤنٹ نہیں ہیں۔

پاکستان میں ڈیجٹیل بینک کے بارے ایشائی ترقیاتی بنک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موبائل بینکنگ سے آبادی کی اکثریت کو بینکنگ سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 1 لاکھ بالغ افراد  کے لیے کمرشل بینکوں کی برانچیں 10.8 ہیں، یہ تعداد علاقائی ممالک کے مقابلے میں بھی کم ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 سال میں پاکستان میں بینک اکاؤنٹس میں 127 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ملک میں 9 کروڑ بینک اکاؤنٹ ہیں۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ آن لائن لین دین فروری 2020ء میں 17 فیصد تھی، ستمبر 2024ء میں 75 فیصد ہو گئی۔

فوری ادائیگی کے نظام راست نے آن لائن لین دین کو مزید فروغ دیا جبکہ راست کے ذریعے روزانہ اوسطاً 3 لاکھ ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے 25 لاکھ ریٹیل سیکٹر میں ڈیجیٹل ادائیگی کے وسیع مواقع ہیں جبکہ ریٹیل سیکٹر کا ٹیکس ادائیگی میں 4 فیصد حصہ ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید