سلطان اذلان شاہ کپ کی سلور میڈلسٹ پاکستان ہاکی ٹیم کو نظر انداز کردیا گیا۔ اس سال ہونے والے ٹورنامنٹ میں قومی ہاکی ٹیم کو شامل نہیں کیا گیا۔
اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو ایونٹ کے منتظمین کی جانب سے دعوت نامہ نہیں ملا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس کی فاتح جاپان ہاکی ٹیم بھی ایونٹ میں شامل نہیں ہے۔
سلطان اذلان شاہ کپ 22 سے 29 نومبر تک ایپوہ میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں بیلجیئم، کینیڈا، جرمنی، بھارت، آئرلینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں۔