کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان بار کونسل نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر گرفتار افراد کی قانونی معاونت کے لئے کمیٹی قائم کردی ،بلوچستان بار کونسل کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بار کونسل نے علی احمد کرد، امان اللہ کنرانی، راحب بلدی، عثمان بلوچ، آغا نجب الدین ، اکرم بلوچ، حبیب طاہر، کاشف پانیزئی ، خالد کبدانی، عمران بلوچ، صدام بلوچ، امین اللہ غرشین سمیت دیگر پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو گزشتہ دنوں گرفتار کی گئی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر افراد جن پر مقدمات یا نظر بند کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے کی قانونی معاونت کریگی ۔ کمیٹی نے متاثرہ افراد کو وائس چیئر مین بلوچستان بار کونسل راحب خان بلیدی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔