لاہور ( جنرل رپورٹر ) بنیادی مراکز صحت ،آر ایچ سی وغیرہ کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ ا لائنس کے زیر اہتمام گنگا رام ہسپتال سے احتجاجی ریلی نکالی ، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن،ینگ نرسز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور بی ایچ ایوز اور آر ایچ سیز میں کام کرنے والے ملازمین نے شرکت کی ،مظاہرین محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کےباہر پہنچ گئے جہاں احتجاجی ملازمین نے نعرے بازی کی اور محکمہ پرائمری کا گیٹ توڑ دیا اور پولیس کے روکنے کےباوجود اندر داخل ہوگئے اور سیکرٹری کے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی اور چیئر مین ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ تمام تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر اپنے حقوق اور حکومت کے ناروا فیصلے کے خلاف اکھٹی ہیں، ہسپتال مقدس جگہیں ہیں جہاں مریم کلینک بنا کر سیاست کی جارہی ہے ،انہوں نے دھکمی دی کہ عید کےبعد تمام بڑے شہروں میں اس سے بڑی احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گے ۔