لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے دور دراز کے علاقہ جات سے ہسپتالوں میں 100 شدید بیمار مریضوں کو الحمدللہ منتقل کیا جا چکا ہے۔ ایئر ایمبولینس سروس پنجاب میں اپنی نوعیت کی شروع کی جانے والی پاکستان کی پہلی سروس ہے۔ ائیر ایمبولینس سروس عوام کیلئےآسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ پنجاب ایئر ایمبولینس سروس کا ہدف دور دراز علاقوں کے مریضوں کو فوری جدید طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ بہاول نگر سے 57، میانوالی سے 36، رحیم یار خان سے 2 و دیگر شہروں سے 5 مریض منتقل کئے گئے۔ حکومت پنجاب کی ایئر ایمبولینس سروس فوری طبی امداد کے لئے ایک انقلابی قدم ثابت ہو رہی ہے۔ ایئر ایمبولینس سروس اطلاع پر فوری طور پر مریضوں کو منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔