• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر سرچ آپریشنز اور پٹرولنگ بڑھا دی جائے،آئی جی پنجاب

لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر جمعتہ الوداع کے موقع پر پنجاب پولیس نے مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گذاروں کوہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی فراہم کی۔ مساجد، امام بارگاہوں، مذہبی مقامات کی سکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار، کمیونٹی رضا کار تعینات کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عید پر مساجد، عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کے اطراف میں سرچ آپریشنز اور پٹرولنگ بڑھا دی جائے۔ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ ٹیمیں مساجد، عبات گاہوں اور مارکیٹوں کے گرد موثر پٹرولنگ کریں آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز اپنے علاقے کی امن و مساجد کمیٹیوں کے ارکان اور منتظمین سے رابطے میں رہیں۔ پنجاب پولیس کے تمام تھانوں، چیک پوسٹوں اور دفاتر کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
لاہور سے مزید