لاہور(کرائم رپورٹر سے)شہر کے مختلف علاقوں میں سے 3افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس نے تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ بادامی باغ کے علاقے میں ریلوے اسٹیشن کے قریب سے30 سالہ نامعلوم نوجوان، کاہنہ کے علاقے میں سے 45 سالہ نامعلوم شخص جبکہ لاری اڈہ کے علاقے سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔