• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارے کی رقم کا تنازعہ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر سے) باٹا پور کے رہائشی سلطان نے علی حمزہ سے جانورو ں کا چارہ ادھا ر لے رکھا تھا گزشتہ روز علی حمزہ پنے ساتھیوں احسن اور ارشاد کے ہمراہ سلطان کے پاس گیا اور 50ہزار روپے کا تقاضا کیا تو ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اس دوران سلطان نے طیش میں آکر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر علی حمزہ موقع پر جاں بحق احسن اور ارشاد زخمی ہو گئے جبکہ ملزم جائے موقع سے فرار ہو گیااطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں ۔
لاہور سے مزید