• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین پرمجرمانہ خاموشی کا مسلم ممالک کو قیامت کے دن حساب دینا ہوگا،صفی الحسنین شیرازی

لاہور (خبرنگار ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام یوم القدس منایا گیا۔ نماز جمعتہ الوداع کے بعد فرزندان اسلام نے القدس ریلیاںنکال کر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اوراسرائیل کی ناجائز صیہونی ریاست کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی ہال تک نکالی جانے والی القدس ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری شیعہ علماءکونسل وسطی پنجاب سید صفی الحسنین شیرازی نے کی۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین پرمجرمانہ خاموشی کا مسلم ممالک کو قیامت کے دن حساب دینا ہوگا۔
لاہور سے مزید