لاہور(کرائم رپورٹر سے)شہر میں ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ ہیئر کے علاقہ میں ٹریفک حادثے میں زخمی خاتون دوران علاج دم 35 سالہ سمیرا شدید زخمی ہو گئی۔جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا،مگر وہ جانبر نہیں ہو سکی اور اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا ہے۔لیاقت آباد کے علاقے میں دو روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا 26 سالہ محمد شہزاد گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔