• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین پراللّٰہ کے قانون کانفاذ رمضان کاپیغام ہے،امیرالعظیم

لاہور (نیوزرپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نےجماعت اسلامی اعوان ٹاؤن کے زیر اہتمام گرینڈ افطار ڈنر سے خطاب کہا ہے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کے قانون کا نفاذ ماہ رمضان کا پیغام ہے ، افطار ڈنر سے احمد جمیل راشد، سید علی ارتضیٰ حسنی ، محمد شفیق ملک، طیب صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے پنی رہائش گاہ پر گفتگو تراویح ختمِ قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان اور نزولِ قرآن مِلتِ اسلامیہ کی ذہنی، فکری اور عملی تربیت کا کامل نظام ہے ، عبادت کی اصل روح تقویٰ کا حصول ہے۔ مزید برآں سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ ہرمسلمان کو داعی کا کردار ادا کرکے معاشرے میں قرآن کے دستور کو نافذ کرنے کی جدوجہد کرنا ہوگی ، قرآن نے فلاح و کامیابی کا معیار تزکیہ نفس کو قرار دیا۔ -