لاہور (نسیم قریشی سے) شہر بھر میں مارکیٹوں ، بازاروں اوردیگر جگہوں پرپارکنگ سٹینڈز پراوور چار جنگ کی جارہی ہے۔ 10سے زائد عرصہ سے قائم پارکنگ کمپنی کاکوئی پلان نظر نہیں آتا، کمپنی کے کنٹرول پارکنگ سٹینڈ زپر پارکنگ مافیا روزانہ لاکھوں روپے اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں ، جبکہ سرکاری خزانے میں چند ہزار چند سو فی پارکنگ سٹینڈ جمع کرائے جانے کاانکشاف ہواہے، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، کریم بلاک مارکیٹ، علامہ اقبال ٹاؤن، نادرہ آفس شملہ پہاڑی ،حاجی کیمپ لنڈا بازار، اچھرہ فیروز پور روڈ، علامہ اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ، شاہ عالم مارکیٹ، مال روڈ، ہال روڈ سمیت متعدد مقامات پر پارکنگ سٹینڈز سے موٹرسائیکل، سائیکل کے 10 کی بجائے 50 اور کار کے 30 روپے کی بجائے 50روپے سے 100روپے تک زبردستی وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ سڑک کے کنال سائیڈ لائن پر کھڑی کی جانے والی کاروں کو ٹریفک پولیس کے لفٹر اٹھا کر بھاری جرمانے کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر پارکنگ سٹینڈز پر اوور چارجنگ کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔