لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اردل روم میں ہوا۔ جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع، یونٹس اور ونگز میں خدمات انجام دینے والے 49 سب انسپکٹرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، اجلاس میں گذشتہ پروموشن بورڈز میں ترقی سے محروم رہ جانے والے افسران نے اپنی گزارشات پیش کیں۔ ترقی سے محروم رہ جانے والے 27 سب انسپکٹرز کی اپیلیں منظور اور کیسز اگلے پروموشن بورڈ میں زیر غور آئیں گے۔ آئی جی نے کہ مختلف عہدوں پر ترقی کے امیدوار افسران اپنی اے سی آرز، دیگر ریکارڈ مکمل رکھیں ، مزید برآں آئی جی نے موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں بین الصوبائی و دریائی چیک پوسٹوں اور موٹرویز کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ چیک پوسٹوں پر پولیس اہلکار دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ رواں سال لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو علاج کیلئے 4 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے ۔