لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نہم کلاس کے جاری بورڈ امتحانات کاجائز ہ لینے کیلئے مختلف امتحانی سنٹرز کے دورے کیے، وزیر تعلیم نے کیو آر کوڈ سکین کر کے امیدواروں کی شناخت چیک کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف طریقوں سے نگران عملہ کی شناخت بھی چیک کی۔ وزیر تعلیم نے امیدواروں سے نقل اور دیگر امور کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ انہوں نے بعض امتحانی سنٹرز کے کمروں میں کم روشنی پر بھی اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری نوٹس لیا۔