آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔
بازارِ حصص کے 100 انڈیکس میں 1139 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 772 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1042 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازارِ حصص میں 35 کروڑ شیئرز کے سودے 37 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 146 ارب روپے سے بڑھ کر 14 ہزار 364 ارب روپے ہے۔
آج کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 220 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 633 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔