• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلنے کیساتھ تھوڑا دماغ استعمال کریں گے تو پرفارمنس میں بہتری آئے گی، سلمان علی آغا

ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہمارا ہدف ہے، سلمان علی آغا - فوٹو: اسکرین گریب
ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہمارا ہدف ہے، سلمان علی آغا - فوٹو: اسکرین گریب

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ کھیلنے کے ساتھ تھوڑا دماغ استعمال کرنا شروع کریں گے تو پرفارمنس میں بہتری آئے گی۔ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہمارا ہدف ہے، اس کےلیے تیاری کر رہے ہیں۔

ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی شامل تھے جو پہلی بار نیوزی لینڈ کا دورہ کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جو غلطیاں ہوئیں کوشش کریں گے ان کو بہتر کریں۔ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہمارا ہدف ہے، اس کےلیے تیاری کر رہے ہیں۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ آگے جو سیریز ہوں گی ان کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاری کےلیے استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز بہت مشکل ہیں، پھر بھی پہلی مرتبہ دورہ کرنے والے کھلاڑی اچھا کھیلے، ٹیم کو جیتنا چاہیے تھا، بطور ٹیم اچھا پرفارم نہیں کیا۔ 

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کھیلنے کے ساتھ تھوڑا دماغ استعمال کرنا شروع کریں گے تو پرفارمنس میں بہتری آئے گی۔ پاکستان کی کرکٹ تبدیل ہورہی ہے، بہتری میں تھوڑا وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں تو وہ مستقبل میں بہتر کھیلیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ بابر اعظم، امام الحق اور محمد رضوان پہلے یہاں آچکے ہیں، انہیں کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔ امید ہے ون ڈے سیریز میں نتائج بہتر ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید