پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مارچ میں 4 ہزار 555 پوائنٹس بڑھے۔
بازار حصص میں مارچ کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 806 پر پوائنٹس پر بند ہوا۔
رواں ماہ 100 انڈیکس 7 ہزار 704 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
100 انڈیکس کی مارچ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 19 ہزار 421 رہی جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 11 ہزار 717 رہی۔
رواں ماہ بازارِ حصص میں 6 ارب 94 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ مارچ کے کاروبار کی مالیت 456 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن مارچ میں 393 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 374 ارب روپے رہی۔