• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہائی متاثر کن کیڑا کیٹرپلر قدرتی کیموفلاج کی غیرمعمولی صلاحیت کا حامل

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

کیٹرپلر جو کہ تتلی یا پروانے کے لاروا والے مراحل کا ایک انتہائی متاثر کن کیڑا ہوتا ہے اور اینمل ورلڈ میں قدرتی کیموفلاج کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے، یہ نہ صرف بے جان ٹہنیوں جیسے نظر آتے ہیں بلکہ اپنے ارد گرد جیسی رنگت بھی اختیار کرسکتے ہیں۔

پچھلے 17 سالوں میں دنیا کے کچھ ناقابل یقین کیموفلاج (حلیہ تبدیل کرنا) کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ کیٹرپلرز جو آم کے درخت کے پتوں پر ویسا ہی حلیہ اختیار کرلیتے ہیں۔

اسی طرح تتلیاں جو مردہ پتوں کی طرح نظر آتی ہیں اور مکھیاں جو اپنے پروں پر پرندوں کے قطروں سے فیڈنگ کرتی ہیں اور پھر ہمارے ذہنوں میں ایک بار پھر اسٹک کیٹرپلر کا خیال آتا ہے۔

شمالی نصف کرہ جیسے ایشیا، یورپ اور شمالی امریکا میں پائے جانے والے کیٹرپلرز (تتلی) کے اندر نقل کرنے کی غیر معمولی صلاحیت ہوتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

یہ نہ صرف ایک ٹہنی جیسی ہوتی ہے، جو اپنی تمام فطری خامیوں کے ساتھ مکمل ہوتی ہے، بلکہ یہ اس شاخ کے رنگ کو بھی محسوس کر سکتے ہیں، جس پر یہ اپنی جلد کے ساتھ ٹکے ہوئے ہوتے ہیں اور اپنے آپ کو شکاریوں سے بچانے کے لیے اس کے مطابق اپنا رنگ بدل سکتے ہے۔

یہ خود کو قدرتی چیزوں سے بھی مشابہہ کرلیتے ہیں بلکہ یہ تو درخت کی اسی شاخ جیسی رنگت بھی تبدیل کرلیتے ہیں۔ جب یہ وہاں آرام کرتے ہیں تو ویسی ہی رنگت اور بے جان نظر آتے ہیں تاکہ خود کو حملہ آوروں سے بھی محفوط رکھ سکیں۔

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسٹک کیٹرپلرز گرمیوں کے وسط میں انڈوں سے نکلتے ہیں، عموماً جولائی سے ماہ ستمبر تک سرگرم رہتے ہیں لیکن آپ انھیں الگ سے دیکھ نہیں سکتے کیونکہ یہ خود کو درخت کی ٹہنیوں کی شکل جیسا بنا کر رکھتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید