لاہور بلیوز نے فائنل میں پشاور ریجن کو 9 وکٹ سے شکست دے کر قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں پشاور ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 110 رنز اسکور کیے۔
لاہور بلیوز نے مطلوبہ ہدف 16 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، عمر صدیق نے 64 اور جنید علی نے 30 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔
خیال رہے کہ لاہور بلیوز کا پانچواں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل ہے۔
ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے گئے۔