• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے آٹو ٹیرف لگنے کے بعد ٹیسلا کے شیئرز کی قدر میں اضافہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کے بعد امریکی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے سربراہ ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا  اپنی تمام الیکٹرک گاڑیاں امریکا میں بناتی ہے اور انہیں کیلیفورنیا اور ٹیکساس میں واقع فیکٹریوں سے فروخت کرتی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹیسلا ممکنہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نئے آٹو ٹیرف کے بدترین اثر سے بچ جائے گی جبکہ اس کی حریف کمپنیاں  فورڈ، جی ایم، ہنڈائی اور ووکس ویگن نئے آٹو ٹیرف کے اثرات کا شکار ہوں گی کیونکہ یہ کمپنیاں دوسرے ممالک سے کاریں درآمد کرتی ہیں۔

آٹو ٹیرف کے اثرات ابھی سے ظاہر بھی ہونا شروع ہو گئے ہیں، گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران ٹیسلا کے شیئرز کی قدر میں تقریباً 4 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جب کہ فورڈ، جی ایم اور سٹیلنٹیس کے شیئرز کی قدر میں بالترتیب 8 فیصد، 4 فیصد اور 3 فیصد کمی آئی۔

تجارتی خبریں سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید