چین، میانمار اور تھائی لینڈ میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
میانمار کے شہر ساگانگ میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ساگانگ شہر میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا اور اس کی شدت 7.7 ریکارڈ ہوئی ہے۔
بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق میانمار کے دارالحکومت میں زلزلے کی شدت سے سڑکوں پر بڑی بڑی دراڑیں پڑ گئیں۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں فلک بوس عمارتیں زلزلے سے لرز اٹھیں، زلزلے کے بعد میٹرو اور لائٹ ریل سروس معطل کر دی گئی۔
زلزلوں کے جھٹکوں کے بعد تھائی لینڈ کے وزیرِ اعظم کی جانب سے قومی سطح پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
چین کے جنوبی مغربی صوبے یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
چین کی ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ ہوئی ہے۔