• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان، ذرائع


یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے۔

تیل کمپنیز ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل قیمت تقریباً 2 روپے فی لیٹر کم ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جلد ہی وزیرِ اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے۔

چین کے باؤ فورم کے دوران غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید