اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے سہ ماہ ادائیگیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
کراچی سے جاری اعلامیے کے مطابق مالی سال 25-2024ء کی دوسری سہ ماہی میں کمرشل اور مائیکرو نانس بینک برانچوں کے نیٹ ورک میں1249 کا اضافہ ہوا ہے۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر کمرشل اور مائیکرو فنانس بینک برانچوں کا نیٹ ورک 19 ہزار 910 رہا۔
اعلامیے کے مطابق ملک کا اےٹی ایم نیٹ ورک 349 مشینوں کے اضافے سے 19 ہزار 519 مشینز کا ہوگیا۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پی او ایس نیٹ ورک سسمز 19 ہزار 422 بڑھ گئے ہیں، جس کے بعد نیٹ ورک مشنز کی تعداد 1 لاکھ51 ہزار 646 مشینوں تک پہنچ گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق مالی سال 2025ء کی دوسری سہ ماہی میں 3 لاکھ 30 ہزار روپے کی بڑی ادائیگیاں ہوئیں یعنی 16 لاکھ 32 ہزار 600 ارب کی بڑی ادائیگیاں ہوئی۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق دوسری سہ ماہی میں بڑی ادائیگیوں کی تعداد 18 اعشاریہ 75 فیصد اور مالیت 3 فیصد بڑھی، دوسری سہ میں 2 اعشاریہ 14 ارب روپے ریٹیل ادائیگیاں ہوئیں۔
اعلامیے کے مطابق دوسری سہ میں ریٹیل ادائیگیوں کا حجم 10 فیصد بڑھا، اکتوبر سے دسمبر تک 1 لاکھ 53 ہزار 639 ارب روپےکی ریٹیل ادائیگیاں ہوئیں، ادائیگیوں کی مالیت 12 اعشاریہ 4 فیصد بڑھی۔