پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کےلیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک بار پھر صاحبزادہ فرحان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے صاحبزادہ فرحان کو پی ایس ایل 10 کا کنٹریکٹ دے دیا، انہیں ڈومیسٹگ میں شاندار پرفارمنس پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
صاحبزادہ فرحان اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ کے 20ویں کھلاڑی ہوں گے، انہوں نے 2018ء میں اسی ٹیم کی طرف سے پی ایس ایل ڈیبیو کیا تھا۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان جیسا کھلاڑی کسی بھی وقت پلئنگ الیون کا حصہ بن سکتا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہمیشہ ڈومیسٹک ٹیلنٹ کو مواقع دیے ہیں۔
اس موقع پر صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھے پی ایس ایل میں بریک دیا، ہمیشہ شکر گزار رہوں گا، پی ایس ایل میں ٹیم کی نمائندگی اعزاز کی بات ہے۔