• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام، پاکستانی سفیر کی بھی شرکت

تصویر سوشل میڈیا۔
 تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی۔ 

اس موقع پر امریکی صدر نے خطاب کرتے ہوئے مسلم ووٹرز سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ کیے گیے وعدے پورے کر رہےہیں، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کےلیے بھرپور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے منتخب کرنے پر آپ کا شکریہ، میں آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ 

ٹرمپ نے کہا کہ افطار کی یہ روایت خوشیاں بانٹنے اور امن کا پیغام دیتی ہے، ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید