غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی ہلال احمر کے 14 ارکان کی لاشیں مل گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس کے عملے کے 14 ارکان ایمبولینس پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگئے ہیں۔
ہلال احمر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان شہید ہونے والوں میں 8 ہلال احمر کے پیرا میڈکس، 5 سول ڈیفنس اور 1 اقوام متحدہ کا ملازم شامل ہے۔
اسرائیل فوج نے 23 مارچ کو جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ایمبولینس پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔