بھارتی ریاست اُڑیسہ میں 11 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 1 شخص ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے، حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 54 منٹ پر ہوا۔ ٹرین بھارتی شہر بنگلورو سے آسام کے شہر کامکیا گوہاٹی جارہی تھی۔
مشرقی علاقوں میں محکمہ ریلوے کے ترجمان اشوک کمارمشرا نے کہا ہے کہ متاثر ہونے والے مسافروں کے لیے مناسب انتظامات کیے جارہے ہیں۔