• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز، امام الحق پہلے ون ڈے سے باہر

پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے لیے امام الحق پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔

امام الحق دائیں پاؤں میں انجری کا شکار ہوئے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پریکٹس کے دوران وہ انخری کا شکار ہوئے۔

یاد رہے کہ ون ڈے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، طیب طاہر ، بابراعظم، ابرار احمد، عاکف جاوید، فہیم اشرف، خوش دل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اورسفیان مقیم شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا ون ڈے آج 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید